پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

image

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بالر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے،کاشف علی کل(ہفتہ) ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر قانون

پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود،محمد ہریرہ،بابراعظم،کامران غلام شامل ہیں،محمد رضوان،سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی،ابراراحمد اورسعود شکیل بھی سکواڈ میں شامل ہونگے،واضح رہے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

دوسری جانب ملتان پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،ترجمان کے مطابق عشائیے میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھی شرکت کی۔

عشائیے میں سی پی او صادق علی ڈوگر،ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا،عشائیے میں ملتان کی ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیاگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست مسترد

عشائیے کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،پولیس نے ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عشائیے کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا،پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے شاندار مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.