گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بھاری اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 200 روپےکمی کے بعد ؛ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہوگئی ہے.
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالرکمی کے بعد 2 ہزار 770 ڈالر فی اونس ہے۔