لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر قرض ملے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت 9 ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے ہیں۔ اور اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرضے جاری کیے گئے۔ اور فیز 2 میں ملنے والے 3 ہزار قرض سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے۔ اور میں چاہتی ہوں سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔