گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔
دریائے سندھ پر پہلاحق سندھ کے عوام کا ہے،شاہ محمد شاہ
مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون سب پاکستانی ہیں،سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے کام کرنا ہے۔
پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی،پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،حکومت کو چاہیے پیکاایکٹ میں ترمیم صحافیوں سےمشاورت کے بعد کرے۔
صدر مملکت نے پنجاب میں مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو ملک کی خاطرمذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے،صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ،وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔