پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

image

اسلام آباد: عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کے لیے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ جس کے بعد پاکستان 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان کے پاس کئی ایسے مواقع ہیں جن سے وہ مزید سرمایہ کاری کو متوجہ کر سکتا ہے۔

کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے۔ مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.