مویشیوں میں بیماری، چین کی پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گوشت کی درآمد پر پابندی

image
چین نے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑوں، بکریوں، پولٹری اور دیگر جانوروں کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مویشیوں میں بیماریاں پھیلنے کے بعد چین نے پاکستان، افغانستان، ایشیائی اور یورپی ممالک سے گوشت منگوانے پر پابندی عائد کیا ہے۔

چین کی کسٹمز انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے بعد احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت صرف تازے ہی نہیں بلکہ پراسیسڈ گوشت بھی درآمد نہیں کیا جا سکا۔

گوشت درآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کے ان احکامات سے گھانا، صومالیہ، قطر، کانگو، نائیجیریا، تنزانیہ، مصر، ایسٹ تیمور اور اریٹریا متاثر ہوں گے۔

چین نے کہا ہے کہ بکریوں اور بھیڑوں میں چیچک کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے بھی فلسطین، پاکستان، افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے ان جانوروں اور ان سے متعلق مصنوعات کی درآمد روک دی ہے۔

جبکہ پاؤں اور منہ کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے جرمنی سے بھی مویشیوں اور ان سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.