عوام کیلئے بڑی خوشخبری، فری پلاٹ کا اعلان

image

عوام کو فری پلاٹ دینے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ، مریم نواز کا فروری میں پنجاب میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہرصورت پورا کیا جائے۔

پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہیں جبکہ 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں، 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا 9015مکانوں کی تعمیرکیلئے8ارب20کروڑ روپےکےقرضے جاری کئے، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی ہے اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.