خیبر پختونخوا اسمبلی،یوٹیلٹی اسٹورز کے خاتمہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

image

خیبر پختونخوا اسمبلی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے خاتمہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کی پرزور مذ مت کرتے ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس مستعفیٰ

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش سے غریب عوام کو سخت پریشانی ہوگی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارپوریشن کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو بحال کردیا گیا

کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔

رپورٹ کو منظوری کے لئے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجما ن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی بھی زیر غور ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی۔

تحریک انصاف اور جے یو آئی(ف) کے درمیان رابطے کیلئےکمیٹی قائم

عوام بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری خریداری کے لئے تشریف لائیں اور رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.