تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔  پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔

حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے ، صوابی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی  کے کارکنان احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے لیے 8 فروری سے دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.