عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھیڑ نے رکاوٹیں توڑ کر اچانک آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے زائرین سے سنگم کی طرف نہ جانے درخواست کی ہے۔
- انڈیا کے قدیم شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہو رہے کمبھ کے میلے کے دوران بھگڈر مچنے سے کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں
- ہر 12 سال میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ کو دنیا میں انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے
- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھیڑ نے اچانک رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی
- حادثے کے بعد حکام نے زائرین کو کہا ہے کہ وہ نہانے کے لیے مقدس دریاؤں کے سنگم پر جانے سے گریز کریں
انڈیا: کمبھ کے میلے میں بھگڈر، ہلاکتوں کا خدشہ