تحریک انصاف نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔
وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیر متعلقہ ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں ،پرچی آنے پر وزیراعظم مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔