حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

image

سندھ حکومت نے صوبے میں 5 فرورری کو عام تعطیلا کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے 2025 کے لیے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منائے گا اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عوامی تعطیلات دی جائیں گی، جو بھارتی تسلط کے تحت کشمیر میں مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.