اسلام آباد (زاہد گشکوری) 1997ء سے 2023 تک سابق وزرائے اعظم ، ریٹائرڈ جنرلز اور سربراہانِ مملکت کو بیرونی دوروں سے حاصل تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 27 سال میں پاکستان کے مختلف سربراہانِ مملکت کو 4 ہزار 692 تحائف ملے، ان تحائف کی مارکیٹ کی مجموعی مالیت لگ بھگ پانچ ارب سے زائد بنتی ہے۔
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2614 یعنی 60 فیصد تحفے بناء کسی قیمت کی ادائیگی کے ان سربراہان اور وی وی آئی پی نے اپنے پاس رکھے جبکہ 33 فیصد تحائف کی بہت ہی کم قیمت کی ادائیگی کی گئی۔
غیرملکی تحائف کی نیلامی سے حاصل 22 کروڑ روپے کا دستاویزاتی ریکارڈ توشہ خانہ سے غائب ہونے کا انکشاف
دستاویزات کے مطابق 3572 سربراہان اور اہم شخصیات نے گزشتہ 27 سال میں 93 ممالک کے دورے کئے ، بیرونی دوروں کے دوران ملنے والے تحائف میں صرف 313 گفٹس توشہ خانے میں جمع کروائے گئے ، باقی 93 فیصد اہم شخصیات لے گئیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے دور میں تحائف کی قیمت 30 سے 50 فیصد تک مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل تحائف لینے کی قیمت 10 فیصد تک محدود تھی۔
2023 میں توشہ خانے میں جمع کروائے گئے گفٹس کی تعداد 59 رہی ، 2022 میں یہ تعداد 222 ، 2021 میں 116 ، 2020 میں 81 ، 2019 میں 130 ، 2018 میں 175، 2017 میں 177، 2016 میں 149، 2015 میں 91 اور 2014 میں 170 تحائف جمع کرائے گئے۔
تحائف لینے والا اب اپنے پاس نہیں رکھے گا ، کابینہ نے توشہ خانہ قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی
سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 885 تحفے ملے جن میں سے 745 وہ مفت میں اپنے ساتھ لے گئے۔ علاوہ ازیں صدر آصف زرداری کو 181 تحائف ملے ، بیرونی دوروں پر ان تحفوں میں بلٹ پروف گاڑیوں سمیت مہنگے ترین گفٹس بھی شامل ہیں ۔
مرحوم جنرل مشرف کو 126 گفٹس ملے جن میں سے وہ 88 بناء کسی ادائیگی کے اپنے ساتھ لے گئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 118 تحفے ملے۔
نوازشریف کو 63 گفٹس ملے جن میں سے 19 کو وہ اپنے ساتھ مفت میں لے گئے۔ شاہد خاقان عباسی کو 27 جبکہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو 151 گفٹس ملے جن میں سے وہ 111 فری میں لیکر گئے۔
وزیر اعظم کا توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرنے کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری نے ملنے والے 38 میں سے صرف ایک گفٹ مفت میں رکھا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو 90 تحائف ملے ، انہوں نے 21 مفت میں رکھے ہیں ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بیرونی دوروں کے دوران 21 گفٹس ملے انہوں نے دو تحفے بغیر کسی ادائیگی کے رکھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے 59 میں سے 16 گفٹس فری میں رکھے، 27 سال میں سرکاری گفٹس سے حاصل ہونے والی رقم لگ بھگ 33 کروڑ بنتی ہے۔