الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول کی ساتویں اسلامی نمائش ، ایک اور سنگِ میل

image

”آغازِ تخلیق سے انجامِ ِ کائنات تک“ – الہدیٰ اسلامی نمائش کا انعقاد ہوا۔

الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ۔الیون کیمپس اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک منفرد اسلامی نمائش ”آغازِ تخلیق سے انجامِِ کائنات تک“ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ یہ نمائش یکم فروری 2025کو منعقد ہوئی اور اگلے دو دن یعنی تین فروری تک جاری رہے گی۔

نمائش میں اسلامی نقطہئ نظر سے تخلیق کے آغاز سے لے کر کائنات کے انجام تک کے سفر کو پیش کیا گیا۔ معلوماتی پینلز، دلچسپ تحقیق، سائنسی حقائق اور طلبا کی پُر اعتماد شرکت نے نمائش کو چار چاند لگا لگا دیے۔

نمائش میں جڑواں شہروں کے معززین،طلبا کے والدین اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ مرزا علی تھے اور معزز مہمانانِ گرامی میں وزارتِ تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری محترم سید جنید اخلاق، ڈائریکٹر ایس۔ٹی۔آئی ڈاکٹر مریم شنواری، ڈاکٹر نفیسہ احمد اور ڈاکٹر علی عابد نظار بھی شامل تھے۔

انہوں نے طلبا کی محنت، تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں اور اساتذہ کی کاوشوں کو خوب سراہا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور الہدیٰ کی تعمیری سرگرمیوں کو عصرِ حاضر کے اداروں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

یہ نمائش ہر عمر اور طبقے کے افراد کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو آسان زبان اور عام فہم انداز میں پیش کرتے ہوئے زندگی کی حقیقت کو اجاگر کرنا اور انسان کو مقصدِ تخلیق سے جوڑنا تھا۔

اس نمائش کے ذریعے جہاں حاضرین نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تخلیق کے سفر کو سمجھا وہاں نہ صرف روحانی تحریک حاصل کی بلکہ ایک خوبصورت اجتماعی تجربے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

الہدیٰ انٹر نیشنل اسکول، الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا ایک پروجیکٹ ہے جو اسلامی اور عصری تعلیم کے میدان میں معیاری اور مثالی امتزاج اور ماحول فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہاں طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ زندگی کے ہر پہلو میں کامیابی کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ منفرد نصاب اور معیاری تدریسی طریقوں کے ساتھ تربیت کو اپنا اولین فرض مانتے ہوئے یہ ادارہ اس وقت مونٹیسوری سے میٹرک تک تعلیمی و تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، پشاور اور سیالکوٹ میں اپنی شاخوں کے قیام کی منزل حاصل کرنے والا یہ ادارہ مستقبل میں مزید بہتری کے کئی منصوبے زیرِ غور رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.