مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں، وزیر داخلہ

image

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی سے منشیات سے بھرا بیگ پکڑا گیا تھا۔ تاہم اس کیس کو 48 گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) کی ٹیم فیملی کو سعودی عرب سے پاکستان واپس لائی۔ اس پر ہم سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں۔ اور سعودی حکومت کے تعاون سے متاثرہ خاندان کی واپسی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ذمہ دار قوم ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے، حافظ نعیم الرحمان

محسن نقوی نے کہا کہ اے این ایف اسمگلنگ کے خلاف بہترین کام کر رہا ہے۔ تاہم لوگ مفت عمرہ کرانے والے دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔ اس گروہ میں 9 افراد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے نتائج نظر آئیں گے۔ 3 ہزار کی فورس کے ساتھ منشیات پر مکمل قابو ممکن نہیں تاہم اے این ایف کی فورس کو بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.