پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

image

پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدے طے پاگئے۔ معاہدوں کے تحت سعودی عرب، پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دے گا اور مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے چار کروڑ دس لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں آئل امپورٹ فنانسنگ کی سہولت اور خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سی ای او ایس ایف ڈی سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔

معاہدوں کے تحت سعودی عرب، پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دے گا اور مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے چار کروڑ دس لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن مدد اور مسلسل تعاون کااعادہ بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.