فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائد

image

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی کے مقدمات میں فردجرم عائد کر دی گئی۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فردجرم عائد کی۔

عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، نواز شریف

گزشتہ ہفتے 29 جنوری کو بھی فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چودھری، کنول شوذب سمیت دیگر پر بھی فردجرم عائد کی تھی۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر اور تھانے پر حملے کے کیس میں فردجرم عائد کی۔عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.