سال 2024 میں سب سے زیادہ کون سا فون فروخت ہوا؟

image

دنیا میں 2024 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کوئی سستا اینڈرائیڈ فون نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 15 تھا۔

یہ دعویٰ اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی Canalys نے ایک رپورٹ میں کیا، اس رپورٹ میں 2024 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کے بارے میں بتایا گیا۔

فہرست میں 10 میں سے 7 اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ آئی فونز ہیں۔

درحقیقت ٹاپ 3 اسمارٹ فونز ایپل کے مختلف آئی فونز تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 15 تھا جس کا مارکیٹ شیئر مجموعی طور پر 3 فیصد رہا۔

دوسرے نمبر پر حیران کن طور پر آئی فون 16 پرو میکس رہا جو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی فون 15 پرومیکس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔

گلیکسی اے 15، آئی فون 16 پرو، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 16 بالترتیب چوتھے سے 7 ویں نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز رہے۔

آئی فون 13 کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.