مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی کارروائیوں میں تیزی، کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

image

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، مزید سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ان افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

پولیس نے ترال میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مقبوضہ وادی میں مجموعی طور پر 2019 سے دسمبر 2024 تک 27022 کشمیریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظم

مقبوضہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کا قانون غیر منصفانہ گرفتاریوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ Disturbed Areas Act 1990 بھارتی فورسز کو لامحدود اختیارات دے کر انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔

دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون TADA قانون کے تحت کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔قومی سلامتی ایکٹ (NSA)کے تحت پولیس کو ایک سال تک بغیر مقدمہ کے حراست میں رکھنے کا اختیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.