غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز نامنصفانہ اور تشویشناک ہے: پاکستان

image

پاکستان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اُس کی پوزیشن واضح ہے جبکہ غزہ سے شہریوں کی منتقلی کے حوالے سے کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز آئی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سیزفائز معاہدے پر عملدرآمد کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی مظالم پر اپنی خاموشی توڑے۔

ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کے کاز کی پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کی۔ ’پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا ہے۔ ’غزہ ہماری بریفنگ کا باقاعدہ حصہ رہا ہے اور قائداعظم کے دور سے ہماری پوزیشن فلسطین پر واضح ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ ’غزہ کے عوام کی منتقلی کی تجویز نامنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک ہے۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’غزہ سے شہریوں کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی تجویز یا درخواست نہیں آئی۔ اس حوالے سے یم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔‘

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔ جو فلسطین کے شہری چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔‘

افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو اُن کے ملک واپس بھیجنا قانونی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطہ میں ہیں اور یقین ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 لاکھ افغان مقیم نہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.