پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ

image

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔

فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہئے ، آئی ایم ایف

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔

فچ کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرحِ سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں، معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں، ترسیلات، زرعی برآمدات اور سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.2 ارب ڈالر سر پلس رہا۔

آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پر 5 فیصد سود ، قرضہ 10 سال میں واپس ہو گا

عالمی ایجنسی نے مزید بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں، زرِ مبادلہ کے یہ ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں، مالی سال 2025ء میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی سطح پر بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف کے ہدف سے زیادہ رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم رہی۔

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

فچ کے مطابق صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کر لی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور بیرونی فنانسنگ ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.