مذاکرات ہم نے ختم نہیں کئے ، عمران خان سخت آدمی ہیں ، ایاز صادق

image

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے ، عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم تبدیل ، آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آ جائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کے لیے چوتھی میٹنگ طے تھی تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.