دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت ختم

image

وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا ہے،تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے فیصلے پر عمل کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

نو ٹیفیکیشن کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلہ کی روشنی میں واپس لی گئی ہے، فیصلہ کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلہ کی تاریخ سے ہوگا۔

وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں ملیں گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ان شہداء پر نہیں ہو گا جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.