سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

image

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دے دیا۔ تاہم قومی ٹیم 254 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گلین فلپس نے 106 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ نیوزی لینڈ نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 330 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کا مجموعی اسکور 4  ہوا تھا کہ اس کی پہلی وکٹ گر گئی، شاہین آفریدی نے ول ینگ کو رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا انہوں نے چار رنز بنائے۔

دوسری وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری، رچن رویندرا 25 رنز بنا کر ابرار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ 4 چھکوں اور 2 چکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹام لیتھم بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ گلین فلپس 7 چھکے اور 6 چکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مائیکل بریس ویل 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔ مچل سینٹنر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ، ابرار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کی اچھی شروعات ہوئیں۔ فخر زمان اور بابر اعظم میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کر 57 رنز کی پارٹنرشپ کھیلی۔ تاہم بابر اعظم 57 رنز کے مجموعی اسکور پر 10 کا انفرادی اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترنے والی قومی بیٹر کامران غلام نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم وہ 18 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اور یوں 103 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

کامران غلام کے بعد آنے والے قومی ٹیم کے کپتان بہترین بیٹر اور اوپنر محمد رضوان زیادہ دیر فخر زمان کا ساتھ نہ دے سکے۔ اور وہ بھی صرف 3 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر آنے والے بیٹر فخر زمان اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  اور پاکستان کی چوتھی وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ طیب طاہر اور سلمان آغا نے قومی ٹیم کو سہارا دیا تاہم یہ بھی دیرپا ثابت نہ ہوسکا۔ اور قومی ٹیم کو پانچویں وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب طیب طاہر 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 205 رنز پر گری جب خوشدل شاہ 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ساتویں وکٹ بھی فوراً ہی گر گئی اور سلمان آغا 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی 10 رنز اور نسیم شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مائیکل بریسویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کپتان نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے،پچ اچھی ہے،زیادہ تبدیل نہیں ہوگی، رات کے وقت پچ پر زیادہ نمی کے چانسز نہیں ہیں، اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان کو سعید انور کاریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ فخرزمان کیساتھ بابراعظم اوپننگ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہمارے پاس تیاری کیلئے یہ اچھا موقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا ہے، محمدرضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، فخرزمان،بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،حارث رؤف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.