اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائنس میں خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنس میں خواتین کے کردار کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں مرد اور خواتین کی مساوی شرکت ضروری ہے۔ جبکہ شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں خواتین کی کم نمائندگی سے صنفی فرق پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امن اور ترقی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں، مولانا فضل الرحمان
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے محققین میں خواتین کی تعداد 30 فیصد سے کم ہے۔ اور مستقبل کا انحصار جدت اور تکنیکی ترقی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس میں خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترجیح ہے۔ جبکہ خواتین کو مساوی مواقع اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔