تنخواہوں میں اضافے کا ترمیمی بل منظور

image

قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

ترمیمی بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کردی گئی ہیں، ایم این اے اورسینیٹرکی ماہانہ تنخواہ ومراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آپ لوگ پارلیمنٹ کو جعلی بھی کہتے ہیں اورخود سنجیدہ نہیں ہوتے، جو رکن بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کردے۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی کہا کہ جو ممبران بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ اسپیکر آفس کو مطلع کردیں۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں بھی تنخواہ بڑھانے پر ہم آواز تھیں، اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اورسینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا مگر اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار ہوا کرتی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.