اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ’اگر حماس سنیچر کی دوپہر تک ہمارے یرغمالیوں کو واپس نہیں کرتی تو جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور آئی ڈی ایف دوبارہ سے شدید لڑائی کا آغاز کرے گی دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ 'جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔'
- اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنا سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔'
- اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 'اگر حماس سنیچر کی دوپہر تک ہمارے یرغمالیوں کو واپس نہیں کرتی تو جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور آئی ڈی ایف دوبارہ سے شدید لڑائی کا آغاز کرے گی جو حماس کو مکمل شکست دینے تک جاری رہے گی۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر نہیں چاہتے یا تو یرغمالیوں کو سنیچر کو 12:00 بجے تک رہا کر دیں یا پھر تمام شرطیں ختم ہو جائیں گی۔
- صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہےکہ صدرٹرمپ کی غزہ پر قبضے کی تجویز کے حوالے سے مصر امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منصوبہ پیش کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کا مفاد دیکھیں گے۔
- سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تھا کہ 'عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں۔‘
اسرائیلی فوج کو غزہ میں جمع ہونے کا حکم: ’سنیچر تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا،‘ نیتن یاہو