پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کیخلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے ،علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ اس عرصے میں انہوں نے نظام کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا، اور انہیں بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب نہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے۔ تفتیشی افسر پہلے دن ہی پیش ہو جاتا تو شاید نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔
مسلسل عدم پیشی پر زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
انہوں نے شکوہ کیا کہ ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث انہیں 20 مہینے تک عدالتوں کے چکر لگانے پڑے، اور تفتیشی افسران کی کوتاہی کی وجہ سے کئی افراد کو غیر ضروری سزائیں بھگتنا پڑیں۔