شیر افضل مروت پارٹی سے فارغ، چیئرمین پی ٹی آئی لاعلم

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے۔

بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات بانی پی ٹی آئی سے آتے ہیں وہ اُن پر فوراً عمل کرتے ہیں۔

حکومت سے مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں اور بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔

دوسری جانب، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر افضل مروت کے حوالے سے پارٹی اپنا موقف دے دے گی، ہم شیر افضل مروت کے بارے فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کریں گے، یہ پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 13 جنوری کو عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔

تاہم، آج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.