حلفاً کہتا ہوں ، 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں ، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ، شاہ محمود قریشی

image

تحریک انصاف کے رہنما محمود قریشی نے کہا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں ، 9 مئی کے کیسز میں بے قصور ہوں ، پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ،عدالتوں کا سامنا کریں گے ، انشاللہء سرخرو ہوں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ تمام بڑی جماعتیں پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کر رہی ہیں اور جلد ہی گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے۔

تحریک انصاف میں گروپ بندی کی گنجائش نہیں ، صوابی جلسہ کامیاب تھا ، جنید اکبر

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بریفنگ سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کس نہج پر ہے ، ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آئی ایم ایف کا وفد چیف جسٹس سے بریفنگ لے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.