امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات پر اتفاق 

image

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کریملن نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پر اتفاق اوردونوں صدورکا یوکرین جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، روسی صدر کا کسی بھی امریکی صدر سے فروری 2022 کے بعد پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا، یوکرین اور امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

روسی میڈیا میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ فوری شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، ہم نے اپنی ٹیموں کے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ میراخیال ہے ہم روس اوریوکرین کے ساتھ امن کے راستے پر ہیں، روسی صدرپیوٹن کے ساتھ سعودی عرب میں ملاقات کاامکان ہے، پیوٹن نے بھی جنگ کے خاتمے کی خواہش کااظہارکیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.