کراچی میں ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں، وزیراعلی سندھ

image

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  کراچی میں ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ  نے کہا کہ سیکریٹری نے اجلاس میں کئی اقدامات کا حکم دیا ہے، کل اجلاس بلایا ہے، اقدامات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائےگا، جہاں جاتا ہوں فینسی نمبر پلیٹ اوربغیرفٹنس کے گاڑیاں نظر آتی ہیں۔

وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کو ختم کر دیا

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے قانون کے ساتھ تعاون کرنا چھوڑ دیا ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کرکٹ کو تو بہت زیادہ اسپانسرز مل جاتے ہیں، کرکٹ کے حوالے سے محسن نقوی سے بات ہوئی ہے۔

نیاز اسٹیڈیم کی بحالی پر اتفاق کیا ہے، حیدرآباد میں ایک اچھا ہوٹل بھی بننا چاہیے، اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے پہلی کھیپ آگئی ہے، اس سال 500 ای وی بسوں کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں، تین چار سال میں 8 ہزار بسیں شامل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سبسڈی دیں گے، 2بڑے بس روٹس پر کام جاری ہے، سرکلر ریلوے کو سی پیک میں لانے کیلئے بات ہوئی ہے، سرکلر ریلوے پر چینی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.