ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی پیش

image

رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سےختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

وزارت کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔

گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اثاثے ظاہر کرنے کے پابند

جن میں بتایا گیا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 22کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئی ہیں، دستاویز کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

وزارت کابینہ ڈویژن  کے مطابق اسی طرح رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 18 کی 11 ہزار 764 اسامیاں ختم ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4 درجہ چہارم کی اسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں، پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.