ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، فقید المثال استقبال

image

ترک صدر رجب طیب اردوان کا 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، مہمان صدر کے لیے پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو سلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے۔

2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایوان وزیراعظم آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہمان صدر کو سلامی کے چبوترے پر لایا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کی، مہمان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمان صدر سے مصافحہ بھی کیا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا فرداً فرداً تعارف کرایا جس کے بعد صدر اردوان نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کا تعارف کروایا۔

ترک صدر نے ایوان وزیراعظم کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا، اس موقع پر ملکی سلامتی اور پاک ترک تعلقات اور دونوں ملکوں کے استحکام کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.