جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے اور پی ٹی آئی کو جے یو آئی سے لڑوانے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی کھیل کھیلے گئے ، ہمارے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ ، اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات بارے مشاورت
ان کا کہنا تھا کہ عوام قطار میں کھڑے ہو کر دکھاوے کیلئے ووٹ دیتے ہیں جس نے باکس کھولنا ہوتا ہے اس کی مرضی ہے، کیا برآمد کرتا ہے، سیاستدانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے ، ہم طاقت کے آگے مرعوب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پر قوم کا اعتماد نہیں ہوتا، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جا سکتی ، پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔