لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیراعظم شہباز شریف کی بھی شرکت

image
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شدت پسندوں سے مقابلے میں جان کی بازی ہارنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلٰی حکومتی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو لاہور گیریژن میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور سینیئر فوجی اور سول افسران سمیت لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کے رشتے داروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیرمتزلزل لگن اور بہادری کی ایک اور شاندار مثال ہے، جنہوں نے اپنے پیارے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔‘

قبل ازیں آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک آپریشن میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

’فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی افسر لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف اور ان کے ساتھ تین اہلکار بھی جان سے گئے۔‘

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.