پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کردی، پاکستان میں پہلا روزہ دو مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف، کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی اداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.