قومی اسمبلی، 12منٹ میں 5بلز منظور،اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی

image

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 12منٹ میں 5 بلز منظورکرالئے گئے جبکہ اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی۔

12منٹ میں کورم کی نشاندہی بھی ہوئی، گنتی بھی کی گئی تو کورم بھی پورا نکلا،سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

تنقید کرنے والے یونیورسیٹیز میں جاکر دیکھ لیں،نوجوان میرے ساتھ ہیں،مریم نواز

پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 ،امیگریشن ترمیمی بل 2025 ، دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024،مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے منظورہوگیا۔

قبل ازیں جمشید دستی نے قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی،گنتی کی گئی تو ایوان کا کورم پورا نکلا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کہا گیا کہ میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتا،میں نے 11 اراکین کے ایک ساتھ بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کہا جاتا ہے کہ بولنے نہیں دیا جاتا،اب میں قانون کے مطابق چلوں گا،بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح (منگل)11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.