اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

image

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہے جو پورے خطے اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کواقوام متحدہ کےآرٹیکل51کےدفاع کامکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری اوراقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کوفوری روکیں اور عالمی برادری اسرائیل کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرےے میں لائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے یران، یواےای، ترکیہ کےوزرائےخارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں خطےمیں امن واستحکام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.