انسانی اسمگلرز کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلر کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے۔ 3 کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں کا انتظار کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اب تک 436 انسانی اسمگلرز گرفتار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پلانٹڈ ہے، فواد چودھری

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا۔ اور اسمگلرز کی جائیدادیں ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کو چھپنے کی جگہ کہیں نہیں ملے گی۔ اور ایف آئی اے میں اصلاحات انسانی اسمگلنگ روکنے کا ہی ایک حصہ ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں منظم گینگز شامل تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.