اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل سینیٹ سے منظور

image

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا ہے۔

سینیٹ کااجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت ہوا جس میں سنیٹر دنیش کمار کی جانب سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا۔

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہیں نہ لینے والے اراکین کو نام لکھوانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے وہ نام دے دیں،صوبوں میں بھی اس حوالے سے ایسا ہی کیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا گیا،حکومت کی مخالفت کے باوجود بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

تنقید کرنے والے یونیورسیٹیز میں جاکر دیکھ لیں،نوجوان میرے ساتھ ہیں،مریم نواز

مینٹل ہیلتھ آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا،بل سنیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.