تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا، چیف جسٹس

image

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے “کمرشل لٹیگیشن کوریڈور” کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔

اٹلی کے سفیر نے چیف جسٹس پاکستان کو عدالتی اصلاحات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ جبکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، کھسر پھسر پر سیٹ کیوں چھوڑوں؟ شیر افضل مروت

اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر بھی گفتگو کی گئی۔ جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگرامز پر غور کیا گیا۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ پاکستانی برادری اٹلی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.