وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے1.6 ارب ڈالر کی منظوری

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے فوری 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد حکومت پاکستان، سندھ اور ورلڈ بینک نے ملکر کام کیا، بلاول بھٹو نے متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کی فوری ہدایت کی، ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے تیز رفتاری کیساتھ گھروں کی تعمیر کی۔

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک کیساتھ مزید مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے اس وقت 13 منصوبے جاری ہیں، منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کچھ رواں سال مکمل ہو جائینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 5 منصوبے پائپ لائن میں بھی ہیں، سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرانتہائی خوشی اور اطمینان ہے۔

سندھ میں منصوبوں کیلئے جو فنڈ دیا جاتا ہے اس کا صحیح استعمال ہوتا ہے، ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے سندھ حکومت کو مستقبل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.