پارٹی سے میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی،رؤف حسن

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے آج تک فوادچودھری کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا،وہ خود  بانی پی ٹی آئی کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوازشریف کو نکالنے کا فیصلہ غلط تھا،شیر افضل مروت

فوادچودھری بانی پی ٹی آئی سےملکر آکرباہر جو بات کرتے ہیں وہ حقائق کے منافی ہوتی ہے،انہوں نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے تحت بھی معاملہ چلانے کی کوشش کی،فوادچو دھری کی کہیں اور دال نہیں گل رہی،اس لیے واپس پی ٹی آئی میں آناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیرافضل مروت کو کئی بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے مگر وہ باز نہیں آئے،شیرافضل مروت ایک ایجنڈے پر چل رہے تھے،وہ پارٹی میں تقسیم اور اختلافات پیدا کررہے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.