ہانیہ عامر اور دلجیت کی ایک ساتھ فلم کی خبریں زیر بحث

image
پاکستان و بھارت میں مقبول اداکارہ ہانیہ عامراوربھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

ڈمپل کوئن ہانیہ عامر کی لندن کنسرٹ میں سپراسٹاردلجیت دوسانجھ کے اسٹیج پر مدعو کرنے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے، اب بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی فلم کاسٹنگ کی خبروں نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

اس رمضان، ملئے 2025 کی سینڈریلا سے

پاکستان کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہانیہ عامراوردلجیت دوسانجھ کی فلم سے متعلق ایک پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے، کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی بالی ووڈ میں روم کوم فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ اس منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار ایک رومانوی کامیڈی فلم میں کام کرنے پرغورکر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.