پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دو مختلف کارروائیوں میں سات شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے شدت کی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر درہ بانہ میں خفیہ آپریشن کیا جس میں چار خوارجی مارے گئے۔‘’مڈی میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں تین خوارجی ہلاک ہوئے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ وہاں سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔‘مزید کہا گیا کہ ’مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘