اللہ آپ کی نیت دیکھتا ہے۔۔ مکہ میں نکاح اور پاکستان میں ڈانس ! کبریٰ خان نے ڈھکے چھلے لفظوں میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا

image

"اعمال کا دار و مدار نیت پر ہے، یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ یہ نیت دیکھتا ہے۔ جب لوگ آپ کے اعمال کو غلط سمجھیں، اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔" – پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، جنہوں نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا، سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید پر خاموش نہیں رہیں! اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ مسجد الحرام میں نکاح کر کے ایک مثالی سادگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بعد میں کراچی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریبات اور رنگین محفلوں پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سخت اعتراضات اٹھائے۔

نکاح کی روحانی اور مقدس تقریب کے بعد کراچی میں ہونے والی ہلا گلا، موسیقی اور شاندار تقاریب نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے ان تقریبات کو "متضاد عمل" قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اسلام کے بنیادی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ لوگ اعمال کو دیکھتے ہیں، لیکن اللّٰہ نیت جانتا ہے۔ ان کے اس مدبرانہ جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے دوسروں کے تبصروں کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنی نیت اور ایمان کے مطابق کرتی ہیں۔

جہاں کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، وہیں کئی مشہور شخصیات، بشمول ایمن سلیم، نے کبریٰ اور گوہر کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور ان کے حق میں بیانات دیے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.