اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام کیسز جھوٹےہیں ،آئین اور قانون کے مطابق ان کیسز کو ختم کیا جائے،حکومت کو نئے انتخابات کی طر ف جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ،بلوچستان کے حالات خراب ہیں ،اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں کیلئے وفد آج بھی کراچی میں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہوا،بورڈ کے حالات کو درست کرنا پڑے گا،رانا ثنااللہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حوالے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کی ہے ،ہم اپنے گھر کی بات کریں گے ،یہاں جوان شہید ہو رہے ہیں ،حکومت سے جواب چاہتے ہیں کہ یہ شہادتیں کیوں ہو رہی ہیں۔
کرکٹ کی ناکامی محسن نقوی سے شروع ہو رہی ہے،محسن نقوی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔