ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، 5 افراد جاں بحق

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جبکہ آزاد کشمیر کی وادی گریس میں برفانی تودے کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، مزید بارش اور مختلف مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، پشاور، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، چارسدہ، بنوں، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، شام اور رات میں بالائی اضلاع میں تیز بارش اور شدید برفباری ہونے کی توقع ہے۔

کوئٹہ میں  آٹے اور اشیا خوردونوش کے نئے نرخ مقرر

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، ڈی جی خان، لیہ، بھکرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، بارکھان، خضداراور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.