لاہور میں انڈے مزید مہنگے جبکہ پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
پشاور میں زندہ برائلر مر غی کی قیمت میں دو دن کے دوران 30 روپے کا اضافہ ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں فی کلو قیمت 440 سے بڑھ کر 470 روپے ہو گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو برقرار رکھی گئی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔
لاہور میں انڈے مزید دو روپے مہنگے ہونے سے 276 روپے درجن ہو گئے ہیں، گزشتہ روز 274 روپے درجن تھے۔
ملتان میں بھی مرغی اور انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔
ملتان میں عام مارکیٹ میں ایک ہفتے کےدوران مرغی 50 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے، ملتان میں مرغی کا گوشت 630 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ برائلر 480 روپے فی کلو ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، 5 افراد جاں بحق
حیدر آباد میں ایک ہفتے کےدوران مرغی کا گوشت 50 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے قیمت 750 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، فیصل آباد میں برائلر گوشت 697 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سکھر میں برائلر مرغی کا گوشت مارکیٹ میں مرغی 660 روپے کلو جبکہ لوکل دکانوں پر 680 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، انڈوں کی قیمت میں دو دن کے دوران 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے 280 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔